ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن پروفیسر محمد مسعود فریدی کا دورہ گرلز کالج حجرہ شاہ مقیم

Published on August 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن پروفیسر محمد مسعود فریدی کا دورہ گرلز کالج حجرہ شاہ مقیم، ماڈل کلاس رومز اور سائنس لیبارٹریز کا معائنہ، شجرکاری مہم کے تحت مقامی سیاسی رہنما جہاں آرا وٹو کے ہمراہ پودا بھی لگایا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی نے ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز حجرہ شاہ مقیم کا دورہ کیا اور نئے کلاس رومز، سائنس لیبارٹریز اور لائبریری کا معائنہ کیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو کی صاحبزادی جہاں آرا وٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑہ رائے ممتاز علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کالج میں تدریسی کمروں کی صفائی اور سائنس لیبارٹری کی ترئین و آرائش پر کالج پرنسپل مسز شبانہ حسین کی کاوشوں کو سراہا۔ بعدازاں انہوں نے مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں کالج لان میں پودے لگائے جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes