فائرنگ جیسی خوفناک آواز کے موٹر سائیکلوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

Published on November 23, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

\"3\"
ہارون آباد(یواین پی)فائرنگ جیسی خوفناک آواز کے موٹر سائیکلوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ،سڑکوں اور گلیوں میں فائرنگ جیسی خوفناک آوازیں پیدا کرنے کے سبب اس قسم کے موٹر سائیکل عوام میں خوف وہراس پھیلانے لگے آوارہ مزاج نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے اس بہیودہ شوق نے بچوں ،خواتین اور بوڑھوں کو بالخصوص کرب کی سولی پر لٹکا دیا ہے ،خوفناک فائرنگ کی آواز والے موٹر سائیکلوں کی بھرمار معاشرے کو ذہنی مریض بنا دے گی ۔اگر اس نہایت خطرناک رجحان کا تدارک نہ کیا گیا تو مستقبل میں پورا شہر اس عذاب کی نذر ہو کر اذیت کا شکار ہوجائے گا ،اہل علاقہ نے اس منفی اور خوفناک رجحان کے خلاف انتظامیہ بالخصوص پولیس کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے ہارون آباد میں ان دنوں خوفناک فائرنگ کی آواز پیدا کرنے والے موٹر سائیکلوں کی آمدورفت معمول بن چکی ہے سڑکوں اور گلی محلہ جات میں رواں دواں موٹر سائیکل اس قدر خوفناک فائرنگ جیسی آواز پیدا کرنے سے یہ لگتا ہے کہ شائد پورا علاقہ شدید فائرنگ کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ گونج رہی ہو اس خوفناک آواز سے بچے خوفزدہ ہو کر سہم جاتے ہیں اور مریض اور خواتین اوربوڑھوں سمیت سوئے لوگ خوفزدہ ہو کر ہڑ بڑا کر اٹھ جاتے ہیں اور گلی محلہ جات سے رونے کی آوازیں گونجنے لگتی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy