سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بورے والہ آمد پر مسلم لیگ ن بورے والا کا مشاورتی اجلاس

Published on January 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

 اجلاس میں چوھدری نزیر احمد آرائیں۔ صوبائی امیدوار سردار خالد محمود ڈوگر کے علاوہ لیگی ورکروں کی شرکت
بورے والہ (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن بورے والہ میں الیکشن 2024 کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے سلسلہ اور 26 جنوری کو پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد میاں محمد نوازشریف کی بورے والہ آمد پر استقبال کے حوالہ سے زم زم شادی ہال میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ھوا جس میں بورے والہ کے نظریاتی پارٹی عہدے داروں ورکروں کاا ایک اھم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نزیر احمد آرائیں، صوبائی امیدوار سردار خالد محمود ڈوگر کے علاوہ ہزاروں لیگی ورکروں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد 26 جنوری کو بورے والہ میں میاں نواز شریف کی آمد پر شاندار استقبال کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کرنا اور 8 فروری 2024 کے الیکشن مہم کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ اس اجلاس میں لیگی کارکنوں کی سمیت ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب کرانے کے حوالہ سے گھر گھر جاکر آگاھی مہم پر بھی اتفاق کیا گیا۔پارٹی منشور کو لوگوں میں یقین دہانی کرانے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قائدین کا ساتھ دینے کیلئے ایک پختہ ترین عظم کا وعدہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy