مشکلات و مصائب میں نماز کی پابندی انعامات ربانی کا موجب بنتی ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on April 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      1 Comment

photo set sunday mahfil 10-4-16
آستا نہ عالیہ لاثانی سرکار پر اللہ جل شانہ اور حضور نبی کریم ﷺ سے عشق کی دولت تقسیم ہورہی ہے۔صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی
کامل اولیاء اللہ کی نسبت سے صراط مستقیم کی تصدیق ہوجاتی ہے۔پیر الطا ف حسین نقشبندی
فیصل آباد (یواین پی)مشکلات و مصائب میں نماز کی پابندی انعامات ربانی کا موجب بنتی ہے،نماز افلاس اورتنگدستی دور کرتی ہے ،رزق اور روزگار میں برکت لاتی ہے ،ایک مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ نے حضرت ابو ہریرہؓ سے فرمایا ،’’اے ابو ہریرہؓ اولاد کو نماز کا حکم دو اللہ تمہیں ایسی جگہ سے رزق عطا کرے ،جہاں سے تمہارا گمان بھی نہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارتربیتی نشست ومحفل ذکرونعت میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ نماز بہت سی روحانی اور جسمانی بیماریوں کا علاج ہے۔پروردہ آغوش ولائیت صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی نے کہاکہ آستانہ عالیہ لاثانی سرکارپراللہ جل شانہ اور حضور نبی کریم ﷺ سے عشق کی دولت تقسیم ہورہی ہے ،پاکستان سمیت پوری دنیا سے لاکھوں کی تعدادمیں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں۔پیر الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ کامل اولیاء اللہ کی نسبت سے صراط مستقیم کی تصدیق ہوجاتی ہے،چونکہ یہ اللہ کے حبیب فقیر کی درگاہ ہے،یہاں پر بلاامتیاز مذاہب ومسالک لوگ جوق درجوق حاضرہوکر تزکیہ نفس حاصل کرکے دینی ودنیاوی طورپرمعاشر ے کے بہترین افراد بن رہے ہیں۔محفل پاک کے اختتام پرامت مسلمہ اورملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    thanks alot,dr sahib……Almighty Allah bless u alot,ur team mates,family and your lovers.
    with best wishes





WordPress Blog

Weboy