ضرب عضب آپریشن میں بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے فوجیوں میں اعزازات تقسیم

Published on April 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

333
 اسلام آباد (یو این پی)  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم کئے۔ پینتیس جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران آپریشن ضرب عضب کے ہیروز میں فوجی اعزازات تقسیم کیے۔ اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب میں آپریشن ضرب عضب کے شہداءکے اہل خانہ اور غازیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے ہیروز میں فوجی اعزازات تقسیم کیے۔آئی ایس پی آر کی مطابق 35افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت، 35افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور پانچ افسران اور جوانوں کو اقوام متحدہ میڈل کے اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کے بعد آرمی چیف نے شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme