مظفرآباد،اشکوٹ کارحادثہ کو10روزبیت گئے ٗ 3نعشیں تاحال نہ مل سکیں

Published on April 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

llll
مظفرآباد(یوا ین پی)اشکوٹ کارحادثہ کو10روزبیت گئے ٗ 3نعشیں تاحال نہ مل سکیں ٗ جاں بحق ہونیوالے 4افراد کیلئے کنور حلقہ لچھراٹ میں دعائیہ تقریب ٗ ہزاروں افراد کی شرکت ٗ وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزادہ فضل الرسول طاہرکے بھائی بہن ٗ بھابھی اوربھتیجے کی وفات پرتعزیت کرنے والوں کاتانتا ٗ تفصیلات کے مطابق 6اپریل کو اشکوٹ فلاکاں کے مقام پرحادثہ کاشکار ہونیوالی کاراورکار میں سوارعلامہ فیض الرسول نورانی کی اہلیہ اوربیٹے سمیت تین نعشیں دس دن گزرنے کے باوجود نہیں مل سکیں جاں بحق ہونیوالے چاروں افراد کیلئے حلقہ لچھراٹ کے علاقے کنورمیں وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزادہ فضل الرسول طاہرکی رہائش گاہ پردعائیہ تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے مرحومین کی مغفرت ٗ درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دع کی ہے جبکہ تعزیت کرنیوالوں کاتاحال تانتا بندھاہواہے وزیرزراعت سیدبازل علی نقوی ٗ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردارمبارک حیدر ٗ مشیرحکومت مبشرمنیراعوان ٗ اظہرمنیراعوان ٗ سابق ایڈمنسٹریٹر سلیم اعوان ٗ سابق مشیرحکومت چوہدری عبدالرشید نے بھی کنورجاکر صاحبزادہ فضل الرسول طاہر سے اظہارتعزیت کیا اورمرحومین کی مغفرت ٗ درجا کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes