تحصیل ہیڈ کوارٹر ہارون آباد میں ڈاکٹرز ،سٹاف اور ایمرجنسی ادویات کی کمی

Published on November 24, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

\"2\"
ہارون آباد(یواین پی)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہارون آباد میں ڈاکٹرز ،سٹاف اور ایمرجنسی ادویات کی کمی کی بناء پر لاکھوں آبادی کے شہری اور گردونواح کے عوام طبی سہولتوں کے لیے شدید پریشان ہیں سول ہسپتال ہارون آباد میں اس وقت 20سے زائد مرد،خاتون ڈاکٹرز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کے کمروں کے باہر مریضوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جس کی وجہ سے بیشتر مریض بغیر طبی معائنہ رش کی وجہ سے پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کرتے ہیں ڈیوٹی پر موجود اگر چھٹی پر ہوں اور باقی ڈاکٹرز ایمرجنسی اور دوسری محکمانہ کاروائیو ں میں مصروف ہوں تو مریضوں کا کوئی پُرسان حال نہیں رہتا ایمر جنسی ادویات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور سٹاف بھی شدید پریشان ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme