کوئی بھی میرے ساتھ بُرا برتاؤ نہیں کرسکتا،بپاشا باسو

Published on September 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

015
ممبئی(یواین پی) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا کہ کوئی بھی ان سے بُرا برتاؤ نہیں کرسکتا ۔ بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ میڈیا میں یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ فلمساز ساجد خان کی بدسلوکی کی وجہ سے انہوں نے فلم ’’ ہم شکلز ‘‘ کی پروموشن مہم میں شرکت نہیں کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ خبر سراسر غلط ہے کسی کی اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ مجھ سے بُرا برتاؤ کر سکے ۔ انہیں اپنا دفاع کرنے کا گُر اچھی طرح آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ وہ پہلے بھی بتا چکی ہیں کہ اس فلم میں کام کرنا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ اس میں نہ صرف انکا کردار غیر اہم تھا بلکہ فلم کاسکرپٹ بھی سمجھ سے باہر تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی فلم ’’ کری ایچرتھری ڈی ‘‘ میں کردار سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے جس سے وہ بے حد خوش ہیں ۔ مداحوں کو ان کا کردار پسند آ رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog