ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا

Published on April 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

555
 لاہور (یواین پی) بنگلا دیش کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیش کش کی تھی تاہم ویسٹ انڈین بورڈ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان آنے سے انکار کردیا جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان مکمل سیریز متحدہ عرب امارات میں ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کو بھی ہوم سیریز کی دعوت دی تھی جسے بی سی بی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme