سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین نے فافن کی سفارشات پر اتفاق کیا ہے ڈی ٹی سی ای ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیٹر شیر اعظم

Published on April 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

llll
راولپنڈی(یواین پی)ڈیولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام ڈرج گروپ نے انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے راولپنڈی میں ملک کی 5 بڑی جماعتوں کے ضلعی ارکان سے ملاقاتیں کر کے سفارشات پیش کی۔ مذکورہ جماعتوں نے انتخابی اصلاحات کی سفارشات کو قومی اور صوبائی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی ٹی سی ای کے ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیٹر شیر اعظم، کنونیئر عتیق الرحمن اور ڈپٹی کنونیئر اصغر بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین نے فافن کی سفارشات پر اتفاق کیا ہے اور اصلاحاتی سفارشات کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا ڈرج گروپ نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے مختلف علاقوں میں پبلک سیمینار کروائے جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی اور دستخطی مہم میں بھی حصہ لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题