حکومت پنجاب کاصوبہ بھرکے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنے کافیصلہ

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

eduلاہور(یواین پی)حکومت پنجاب کاصوبہ بھرکے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنے کافیصلہ۔لیپ ٹاپ سکیم کے لیے 5ارب روپے مختص کرنے کی تجویزبھی دے دی گئی۔ضلعی حکومتوں سے بجٹ بارے تجاویزفوری طلب کرلیں۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے سال2016-17ء کے بجٹ کے دوران تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کرنے کافیصلہ کیاہے اوراس سلسلہ میں لیپ ٹاپ سکیم کے لیے بھی5ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس کے لیے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں سے بجٹ بارے تجاویزفوری طلب کرلی ہیں اس سلسلہ میں ضلعی حکومتوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ رپورٹس فوری بھجوائیں اورکسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کریں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme