قتل و سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو فرار کرانے پر2 سہولت کار گرفتار

Published on April 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

index
عارف والا( یواین پی) قتل و سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو فرار کرانے پر-2 سہولت کار گرفتار تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 74/ای بی میں تھانہ صدر کے سب انسپکٹرمحمد خالد نے پولیس نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر قتل و سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں محمد عامر ،محمدافضل اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد شفیع سکنہ جمن شاہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا توملزمان نے تینوں اشتہاریوں کو فرار کرادیا پولیس نے سہولت کار محمد زمان اور شبیرحسین کو گرفتارکرکے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔

افسر کی ڈنٹ سے دلبرداشتہ ہوکرٹیوب ویل آپریٹرنے خود کشی کر لی
عارف والا( یواین پی) 27سالہ بلدیہ ٹیوب ویل آپریٹرنے افسر کی ڈنٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق محلہ مظفر آباد میں بلدیہ ٹیوب ویل آپریٹر محمد فیاض نے تحصیل میونسپل آفس عارفوالا سے واپس گھر جاکر زہریلی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہارگیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع نے گھریلو تنازعہ بھی بتایا ہے ۔

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن -8 افراد گرفتار
عارف والا( یواین پی) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن -8 افراد گرفتار 25لیٹرشراب ،1370گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق پولیس نے مخبر کی اطلا ع پراحاطہ مویشیاں میں شراب کی چالوبھٹی پر چھاپہ مارکر غلام مصطفی اورمحمدعباس سکنہ نورکو گرفتار کرکے 25لیٹرشراب اور 10 لیٹرلاہن برآمد کرلیا پولیس نے شراب اور چالوبھٹی کا سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ نواحی گاؤں 65/ای بی سے ہارون الرشید ، محمداعظم اور بھٹہ نمبر1 سے محبوب احمد کو1370 گرام چرس سمیت گرفتارکرلیا ۔این بلاک سے محمد احمد ، فداحسین سکنہ23/کے بی اور خضر اقبال سکنہ31/کے بی کوگرفتارکرکے تین عدد ناجائز کاربین ،پسٹل32 بور اور دس عددگولیاں برآمد کرلیں پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes