کرم ایجنسی ، آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت تین افراد جاں بحق ، 3 شدید زخمی

Published on May 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 867)      No Comments

کرم ایجنسی ( یوا ین پی )کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں پر اسمانی بجلی گرنے کے تین واقعات میں 3 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق لوئیر کرم کے علاقہ مرغے چینہ میں ایک بیوہ عورت کے مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے واحد اللہ ، حسین اللہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں صدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیاتا ہم ایک بچہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور اتوار کے شب سنٹرل کرم کے علاقہ طورہ وڑی کے قریب تر بتہ ڈنڈمیں سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرگئی جسکے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار پہشال خان جاں بحق جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار مقبول اور دستگیر خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ ٹل منتقل کر دیا گیا اور اسی رات سنٹرل کر کے علاقہ پاڑہ چمکنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کے شاہین چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار امجد علی خٹک جاں بحق ہوگیا ۔ یاد رہے کہ تین روز قبل بھی اپر کرم کے علاقہ مالی خیل میںآسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں دسویں کلاس کا طالب علم شجاعت حسین جاں بحق ہو گیا تھا ، واضح رہے کہ ایجنسی بھر پر گرج چمک کیساتھ وقفہ وقفہ سے بارش اور آسمانی بجلیاں گرنے کا سلسلہ بدستور جاری رہاہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes