تین افراد نے ایکسیڈنٹ کا بہانا بناکر کاشتکار کی جواں سالہ بہن کو اغواء کرلیا

Published on April 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 664)      No Comments

index
 عارف والا(یواین پی) تین افراد نے ایکسیڈنٹ کا بہانا بناکر کاشتکار کی جواں سالہ بہن کو اغواء کرلیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں مہر سنگھ کے رہائشی وکاشتکار ظہیرعباس کی بہن شاہدہ ممتاز گھر میں اکیلی موجودتھی کہ نامعلوم خاتون نے بھائی کے ایکسیڈنٹ کا بہانابناکر ساتھیوں خدابخش وغیرہ سے ملکر کار میں ڈال کر نامعلوم مقام پرلے جاکر اغواء کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

پولیس کا آتشبازی فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ مالک گرفتار45 عدد چھرلی پٹاخے برآمد
عارف والا(یواین پی) پولیس کا آتشبازی فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ مالک گرفتار45 عدد چھرلی پٹاخے برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں60/ایس پی میں پولیس تھانہ رنگشاہ کے اے ایس آئی احسان جاوید نے مخبر کی اطلاع پر آتشباز ی فروخت کرنے والے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے مالک عبدالرحمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے45 عدد چھرلی پٹاخے برآمد کرلیے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مختلف وارداتوں میں چور لاکھوؤں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون اور مویشی لے اڑے
عارف والا(یواین پی) مختلف وارداتوں میں چور لاکھوؤں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون اور مویشی لے اڑے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں لال خاں ڈھڈی میں غلام احمد کے گھر میں مہمان آئے میاں خان اور کس ساتھی نقدی طلائی زیورات اور سامان کل مالیت چار لاکھ روپے چراکر لے گئے جبکہ نواحی گاؤں20/کے بی زمیندار ظفر حسین کے احاطہ مویشیاں سے علی شیرنے پانچ کس ساتھیوں سے ملکر دوعدد بھینس مالیت230000 روپے اور نواحی گاؤں 5/کے بی سے طالب حسین کی موٹرسائیکل نمبر7371/پی کے کے مالیت30000 روپے کھیت کے قریب کھڑی ذاکر نے تین افراد کے ساتھ ملکر چرالی اور قبولہ میں نذیراحمدخان کے احاطہ سے اشتیا ق نے ساتھی کے ساتھ ملکر -3 عدد موبائل فون اور سپرے بوتلیں آٹھ عدد مالیت31000 روپے چرالیں پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes