آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیلئے اُردن کا سب سے ممتاز ایوارڈ

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

000
اسلام آباد (یوا ین پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر اردن پہنچ گئے۔ آرمی چیف کو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں جرات مندانہ کردار ادا کرنے اور علاقائی امن و سلامتی پر اردن کا سب سے ممتاز ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر اردن پہنچ گئے ہیں۔اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مشعل الزبان اور چیف آف رائل ایئر فورس میجر جنرل منصور الجبور نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اردن کی افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شہزادہ حسن بن طلال، اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مشعل الزبان ،چیف آف رائل ایئر فورس میجر جنرل منصور الجبور اور لیفٹیننٹ جنرل شہزادہ فیصل بن الحسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، باہمی عسکری تعلقات‘ دفاعی تعاون اور عسکری تربیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں جرات مندانہ کردار ادا کرنے اور علاقائی امن و سلامتی پر اردن کا سب سے ممتاز ایوارڈ دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题