عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Published on February 8, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ملک بھر میں عام انتخابات 2024ء کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024ء کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے۔ مجموعی طور پر پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 731 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 میں خواجہ آصف آگے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 15 میں خرم شہزاد 1148 ووٹ لے کر پہلے جبکہ میاں جاوید لطیف دوسرے نمبر پر ہے۔کوئٹہ مستونگ این اے 261 کے پہلے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سردار اخترمینگل نے103ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری دوسرے نمبر پر 94 ووٹ حاصل کیے۔پشاور کے حلقہ این اے 32 کے گلبہار پولنگ اسٹیشن مرد کے ایک پولنگ بوتھ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار آصف خان 60 ووٹ لیکر آگے ہیں۔حلقہ این اے 32 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین 324 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme