ن لیگ نے خیبرپختونخوا سے چوبیس امیدوارفائنل کرلیے

Published on June 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments

پشاور(یواین پی) مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے چوبیس امیدوار فائنل کرلیے۔ پارٹی صدر شہباز شریف این اے تین سوات سے الیکشن لڑیں گے جبکہ امیر مقام این اے دو سوات سے میدان میں اتریں گے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے اعلان کردہ امیدواروں کی فہرست کے مطابق مشرف کا ساتھ چھوڑ کر لیگیوں کا ہاتھ تھامنے والے شہزادہ افتخار کو این اے ون چترال سے ٹکٹ مل گیا ۔این اے 2 سوات سے امیر مقام الیکشن لڑیں گے ،این اے 3 سوات سے شہبازشریف ،این اے 4 سوات سے فیروز شاہ میدان میں اتریں گے۔اے این 5 دیراپرسے نثار وردگ اور این اے 6 دیر اپر سے جاوید اختر تاجک کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔این اے سات لوئر دیر سے پہلی بار ن لیگ نے خاتون امیدوار ثوبیہ شاہدکو میدان میں اتارا ہے۔این اے11سے ملک مصر خان، این اے 12 بٹگرام سے عالمزیب خان اور این اے 13 مانسہرہ سے سردار شاہ میدان میں اتریں گے۔این اے 14 مانسہرہ سے نواز شریف کے داماف کیپٹن ریٹائرڈ صفدر،این اے 17 ہری پورسے بابرنواز این اے 18 صوابی سے حاجی سجاد، این اے 19 سے عمران اللہ ،این اے21 مردان سے ارسلان ہوتی ، این اے 22 سے جمشید مہمندالیکشن لڑیں گے ۔این اے 24 چارسدہ سے میاں عالمگیر شاہ اوراین اے 25 نوشہرہ سے سراج محمد کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ این اے 26 نوشہرہ سے حاجی نواب،این اے 29 پشاور سے امیر مقام ، این اے31 پشاورسے ملک ندیم اوراین اے 32 کوہاٹ سے عباس آفریدی کا نام سامنے آیا ہے۔این اے 34 کرک سے رحمت سلام خٹک اور این اے 39 ڈی آئی خان سے اکبر خان الیکشن لڑیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme