پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے پی پی کا وفد لال حویلی جاپہنچا

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

1
راولپنڈی(یو این پی)پاناما ليکس پر حکومت کے خلاف گھيرا تنگ کرنے پيپلز پارٹی  کا وفد لال حويلي جاپہنچا خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خاندان کے نام پاناما ليکس ميں موجود ہيں وزیراعظم بتائیں کہ يہ نام کیوں سامنے آئے۔تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ،  اعتزاز احسن،  نوید قمر، شیخ رشید سے ملاقات کے لئے لال حویلی پہنچے، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں میں پانامالیکس کے معاملے پرپانچ نکات پر متفق ہیں۔ جن میں سرفہرست وزیراعظم اورانکے خاندان کے خلاف سب سے پہلے تحقيقات کا مطالبہ ہے۔اس موقع پر خورشید شاہ کا کہناتھا کہ ہم نے نہیں کہا کہ وزیراعظم کانام پانامالیکس میں ہے لیکن ان کے صاحبزادے نے تسلیم کیا ان کے خاندان کے نام اس میں موجود ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہئے۔شيخ رشيد احمد کا کہنا تھا کہ احتساب جمہوريت کا حسن ہےوزیراعظم کی مورل کریڈیبیلیٹی ختم ہو چکی ہے،ہمارا ايک ہی ايجنڈہ ہے گو نواز گو۔اس سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے رہ نماؤں کے وفد نے سپریم کورٹ بار کے چار رکنی وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے صدر علی طفر کا کہنا تھا پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے قانون سازی کرنے اور اس کے تحت کمیشن کی تشکیل دینے کی ضروت ہے تاکہ معنیٰ خیز تحقیقات ہوسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes