شہبازگل کو جیل میں ننگا کرکے مارا گیا، عمران خان کا الزام

Published on August 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل کے ساتھ شرمناک چیز ہوئی کہ جیل میں ننگا کرکے مارا گیا، ہاں شہبازگل نے غلط لائن بول دی، اسے نہیں کہنا چاہیے تھا اس تاثر گیا جیسے ہم فوج کو اکسا رہے ہیں، جبکہ ہم تو فوج کو ایک مضبوط ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں،فضل الرحمان، نوازشریف، مریم اور ایاز صادق نے فوج کے بارے جوکہا؟ اس پر کچھ کیا نہیں گیا۔انہوں نےخصوصی انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ شہبازگل کیس میں اس کے ساتھ شرمناک چیز ہوئی، ہمارے وکیل نے تفصیلات بتائیں، شہبازگل کو انہوں نے جیل کے اندر ننگا کرکے مارا گیا، مجھے سن کو تکلیف ہوئی کہ یہ کس طرح کے حیوان ہیں،فضل الرحمان، نوازشریف، مریم اور ایاز صادق نے فوج کے بارے کیا کیا کہا؟ اس کے اوپر کچھ کرنا نہیں ہے، ہاں اس نے غلط لائن بول دی، اس کو نہیں کہنا چاہیے تھا اس سے ایسے تاثر گیا جیسے ہم فوج کو اکسا رہے ہیں، لیکن فوج کو ہم ایک مضبوط ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن شہبازگل کے اوپر جو ظلم اور تشدد کیا ہے، ان کو ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog