پاناما لیکس کے ٹی اوآرز سینیٹ سے منظورکرائے جائیں : افتخار چوہدری

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

4444
راولپنڈی(یواین پی)سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما  لیکس کے ٹی اوآرز سینیٹ سے منظور کرائے جائیں ملکی دولت واپس لانےکاموقع ضائع نہیں کیاجاناچاہیے۔تفصیلات کےمطابق سابق چیف جسٹس اور جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی  کے سربراہ افتخار محمد چودھری نے  سندھ روانگی سے قبل راولپنڈی اسٹیشن پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملات کو حل نہیں کرنا چاہتے۔ پانامہ لیکس پر  حکومت کو ایسے ٹی اوآرز نہیں بنانے چاہیں تھے بلکہ سینیٹ سے اس کی منظوری لینی چاہیئے تھی۔انھوں نے کہا کہ احتساب کے عمل میں سب کو شامل ہونا چاہیےمیڈیا سے گفتگو میں افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ یکم مئی  کو محنت کشوں نے خون کے نذرانے پیش کیے۔مزدوروں کے ساتھ یکجتی کے لیے گھوٹکی جارہا ہوں  دو مئی کو ہونے والی اے پی سی کی انہیں دعوت نہیں دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme