پاناما لیکس کی تحقیقات تک وزیر اعظم عہدے سے مستعفیٰ رہیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

ChSwBooUYAAXj8lکوٹلی ۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دن گنے جاچکے ہیں ،جب تک پاناما لیکس کی تحقیقات جاری ہیں آپ اقتدار سے الگ رہیں،اب خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ پاناما لیکس کا پیچھا کریں گے۔
کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ پاناما لیکس نے ن لیگ کی حکومت کو لیک کرنا شروع کر دیاہے ،آج کل میاں صاحب کی حکومت ہچکولے کھا رہی ہے ،وزیراعظم نوازشریف تحقیقات مکمل ہونے تک اقتدار سے الگ رہیں اور پاناما لیکس سے بری ہو کر وزارت عظمیٰ پر واپس آ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو یقین ہے کہ ان کی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کرسکے گی ،آپ لیڈر نہیں بزنس مین ہیں،وہ سیاست نہیں بلکہ تجارت کرتے ہیں ،میاں صاحب نے آج تک کشمیر میں مظالم کی مذمت نہیں کی ،آسیہ اندارابی کی گرفتاری پر میاں صاحب نے ایک لفظ بھی نہیں کہا اور اپنے دور حکومت کے تین سال میں کشمیر کی کھل کر بات تک نہیں کی ۔
ان کاکہنا تھا کہ میاں صاحب قوم حساب مانگ رہی ہے اور آپ خاموش بیٹھے ہیں ،ہر غلطی کرنے والے کو حساب دینا ہوگا ،اورنج ٹرین دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے ،اورنج ٹرین 162ارب روپے سے بنائی جارہی ہے جبکہ کشمیر کا بجٹ 68ار ب روپے ہے ۔بلاول کا کہناتھا کہ جب بھی کشمیر کی بات کرتاہوں تو مودی حکومت اور بھارتی میڈیا میرے خلاف بات کرتے ہیں ،یقین دلاتاہوں کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے حقوق کی خاطر خاموش نہیں رہے گی ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم تعلیم کی بات اس لیے نہیں کرتے کیونکہ کہ وہاں لوہا استعمال نہیں ہو تا ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جب انسانی حقوق کی بات تو کی جاتی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے ظلم پر آنکھیں بند کر لی جاتی ہیں ،جنوبی ایشاءاور مشرق وسطیٰ میں امن ہو تو پوری دنیا میں امن ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر یوں کا خون بہتا رہے گا ،فسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنون رہے گا دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتاہے ۔ان کا کہناتھا کہ وہ یہ جلسہ شہید منشی گجر اور شہید یاسر کے نام کرتے ہیں ،ہماری کارکن ن لیگ کی دہشتگردی کا شکار ہوئے ،میں وعدہ کرتاہوں کہ قاتلوں کو انجام تک پہنچاﺅں گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes