سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے ان کی اہلیہ کی ملاقات،انتظامات پر اطمینان کا اظہار

Published on February 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

لاہور(یواین پی)آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے ان کی اہلیہ کی ملاقات کرا دی جوایک گھنٹے5 منٹ تک ملاقات جاری رہی ۔تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کی اہلیہ کی جانب سے الزامات عائد کئے گئے تھے کہ درخواست کے باوجود ان کی احد چیمہ سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی جو باعث تشویش ہے۔نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ سے ان کی اہلیہ کی ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرا ئی ۔صائمہ احد نے نیب کی حراست میں موجود اپنے شوہر کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور بیورو کریسی آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی رہائی کیلئے قانونی چارہ جوئی بھی کی جا رہی ہے۔ احد چیمہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ احد نے کہا کہ احد چیمہ کی صحت تسلی بخش ہے اورجس جگہ احد چیمہ کو بھی رکھا گیا ہے وہ بھی بہتر جگہ ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy