پروین شاکر کی 61ویں سالگرہ منائی گئی

Published on November 25, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 974)      No Comments

\"1\"
اسلام آباد (یواین پی) اردو ا دب کی ماہ تمام پروین شاکر کی 61ویں سالگرہ منائی گئی۔ سچائی اور رعنائی ان کے اشعار کی اساس ہیں تو محبت اور عورت ان کی شاعری کا موضوع۔ پروین شاکر کی شاعری خوشبو سے شروع ہو کر سدبرگ، خود کلامی، انکار اور قف آئینہ سے ہوتی ہوئی ادبی افق پر ماہ تمام کی صورت میں طلوع ہوئی۔ ان کے کلام میں جڑے ست رنگی لفظ اور ان کا ادراک قاری کو محظوظ کرتا ہے ، پروین شاکر نے قبولیت اور دائمی شہرت کا فاصلہ سبک روی سے طے کیا۔ دھوپ، پتہ، شاخ، پھول اور خوشبو ان کے استعارے ہیں۔ انہوں نے اپنی نسوانیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہر طرح کی مضمون آفرینی کی۔ ان کی شاعری کی بھینی بھینی خوشبو آج بھی قارئین ادب کے اذہان کو معطر کئے ہوئے ہے۔ ماہ تمام کی تکمیل کے بعد پروین شاکر کو کوئی بکھرنے سے نہ روک سکا اور 26 دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثہ میں 42 برس کی عمر میں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے ہم سے دور چلے جانے کے بعد بھی ان کی شاعری انہیں زندہ رکھے ہوئے ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题