ہارون آباد،گلی محلہ کی سطح پر معمولی سے ترقیاتی کام بھی ٹھپ ہو گئے لوگ مشکلات کا شکار یواین پی سروے رپورٹ

Published on August 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

har
ہارون آباد(یواین پی)بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی سے گراس لوٹ لیول پر عوامی مسائل کا حل نہ ہونے کے باعث عام آدمی کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ۔گلی محلہ کی سطح پر معمولی سے ترقیاتی کام بھی ٹھپ ہو گئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام نے بلدیاتی نظام کی بحالی یا نئے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا ۔بلدیاتی نظام جمہوریت کا لازمی جز و سمجھا جاتا ہے اور اس کو جمہوریت کی نرسری قرار دیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے بلدیاتی نظام نہ ہونے کے سبب عوام کی گراس لوٹ لیول پر مسائل کی حالت زارنہایت تکلیف دہ ہے علاقہ ہارون آبادپر بلدیاتی نظام کی موجودگی نے نہایت منفی اثرات مرتب کیے ہیں ہارون آباد کے شہر یوں عبد الحمید ،اللہ دتہ ،استاد اکرم ،محمد اقبال ،محمد حفیظ ،راجہ ،محمد صابر ،محمد عمران ،بابا بھولانے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث گلی محلہ جات کے ترقیاتی کام ٹھپ ہیں اور سڑکوں ،گلیوں اور محلہ جات کی حالت نہایت خراب ہے گلیاں اور سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں اور گلی محلوں کی ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت بلدیاتی نظام نہ ہو نے کے باعث نہیں ہو سکتی ہے گٹروں کے ڈھکنوں کا نظام بھی بری طرح خراب ہے اور کئی گلیوں اور محلہ کات میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اور کئی مقامات پر ڈھکن بری طرح ٹوٹ چکے ہیں بلدیاتی نظام کے نہ ہونے کے باعث صفائی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور بلدیاتی نظام میں عوام کے مسائل کونسلر سطح کے نمائندے حل کرتے تھے مگر اب عوام کی بات سننے والا کوئی نہیں ہے بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی پر عوام میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی الیکشن جلد ازجلد منعقد کرنے کے لیے بلدیاتی ادارے قائم کیے جائیں لیکن اگر حکومت نیا بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی تو پھر پرانے بلدیاتی ادارے بحال کر کے عوام کو اذیت سے نجات دلائی جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes