وزیراعظم نوازشریف نے تاجک صدر کے ہمراہ ’کاسا 1000‘ توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا

Published on May 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

Nawazدوشنبے… وزیراعظم نواز شریف نے تاجک صدر ایمولی رحمان کے ہمراہ ’کاسا 1000‘ توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے تاجک صدر ایمولی رحمان کے ہمراہ کاسا 1000 توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا ہے جس کے تحت پاکستان تاجکستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی خریدے گا جب کہ افغانستان کو بھی 300 میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر انجینئرز نے کاسا 1000 منصوبے کے حوالے سے پاکستان، افغانستان اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام کو بریفنگ بھی دی، حکام نے بتایا کہ 750 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن افغانستان کے راستے پاکستان تک پہنچے گی اور منصوبہ 2018 تک مکمل ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题