پنجاب بھر میں دھند کا سلسلہ جاری

Published on December 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

666
لاہور (یو این پی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کا سلسلہ جاری رہا،نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک سست روی کا شکار رہی،موٹروے حکام کے مطابق ڈرائیور حضرات کو گاڑیوں کی رفتار کم کرنے اور فوگ لائیٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے شہری علاقوں میں علی الصبح دھند چھائی رہی،میدانی علاقوں میں شدید دھند ہونے کے باعث جی ٹی روڈ،ملتان روڈ اور موٹروے پر ٹریفک سست روی کا شکار رہی،موٹروے اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنیوالوں کو گاڑیوں کی رفتار کم کرنے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme