پی پی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Published on May 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی پی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد پی پی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس  اپوزیشن لیڈر کے چیمبرمیں ہوا ۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے حکومت کو ایوان بالا اور زیریں میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی پی کا اس موقع پر موقف تھا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم سے آسان سوالات کے جواب مانگے تھے لیکن وزیراعظم نے جواب دینے کی بجائے تصادم کا راستہ اختیار کیا ہے ۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کو دونوں ایوانوں میں ٹف ٹائم دیا جائے گا اور عوامی ایشوزاور پاناما لیکس پر لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا ۔دوسری طرف  تحریک انصاف کا اسلام آباد میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں عمران خان،جہانگیر ترین،اسحاق خاکوانی اور دیگر رہنما وں نے شرکت کی ۔پی ٹی آئی کے رہنماوں نے بھی وزیراعظم کے خطاب اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes