کشکول بردارحکمران مردہ معیشت کوزندہ نہیں کرسکتے۔سرفرازخان نیازی

Published on April 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

sarfrazReport by UNP
پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا خیبرپختونخواہ میں فارورڈبلاک بنانے کاخواب چکناچورہوگیا ۔عمران خان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بازی پلٹ دی ۔پی ٹی آئی کی قیادت کے ویژن کی بدولت خیبرپختونخواہ میں امن وامان اورخوشحالی کی صورتحال پنجاب سمیت دوسرے صوبوں سے بہت بہتر ہے۔ کشکول برانڈحکمران مردہ معیشت کوزندہ نہیں کرسکتے۔وفاقی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی معیشت کوبندگلی میں لے آئی ۔کوئی ملک محض نوٹ چھاپ کرمعاشی بحرانوں سے نبردآزمانہیں ہوسکتا۔آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پروفاقی حکومت نے نیم مردہ عوام کومہنگائی کی آگ میں جھونک دیا۔حکمران اپنے شاہانہ اخراجات کیلئے جوقرض وصول کررہے ہیں وہ کون اتارے گا۔غلطیاں حکمران کریں اواس کی قیمت بیچارے عوام اداکریں یہ کہاں کاانصاف ہے۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ حکمران اپنے وعدے وفاکرنے کی بجائے عوام سے قربانی مانگ رہے ہیں۔عوام جوبوجھ اٹھا ئے پھرتے ہیں وہ ان کی قوت برداشت سے بہت زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے پاکستان آئی ایم ایف کے شکنجے سے نہیں چھوٹ سکتا ۔ہراس صنعتکار کی انڈسٹری بندپڑی ہیں جوحکومت کاحامی نہیں جبکہ حکمرانوں اوران کے حواریوں کی فیکٹریوں میں چوری کی بجلی اورگیس سے دن رات کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان نے آج تک اپنے درست اثاثے ڈکلیئر نہیں کئے ۔زرداری دورمیں لوڈشیڈنگ کیخلاف فیروزپورروڈپراحتجاج کرنے والے نام نہاد خادم پنجاب میاں شہبازشریف اب اپنے دورحکومت میں ہونیوالی لوڈشیڈنگ کیخلاف کیوں خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف اب لوڈشیڈنگ اوربدعنوانی کے ذمہ داروں کوسڑکوں پرگھسیٹنے اورالٹالٹکانے کی بات کیوں نہیں کرتے ۔میاں شہبازشریف خودخاموشی اختیار کرسکتے ہیں مگرعوام کی زبانیں بند نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے غم وغصہ کاسیلاب حکمرانوں کواپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes