گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے محکمہ موسمیات کی طرف سے خوشخبری

Published on May 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی اور مکران ڈویڑن، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم آج شام اور رات سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد ، فاٹا، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد، ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں بتایا کہ گرمی کی حالیہ لہرجنوبی پنجاب، سندھ، جنوب مشرقی بلوچستان میں 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم اتوار کو ہونے والی بارشوں سے حالیہ گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ کے بعض حصوں میں شدید گرمی رہے گی جبکہ کراچی میں آیندہ دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy