پولیو سے انکاری 55 مزید والدین گرفتار

Published on May 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

08
 پشاور(یو این پی) ضلعی انتظامیہ نے پولیو سے انکاری 55 مزید والدین کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر اتوار کے دن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر، اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی، عمران خان، بشیر احمد و دیگر اے اے سیز اور تحصیلدار پشاور ارشد خان نے اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ پولیو سے انکاری والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے راضی کرنے پر ملاقاتیں کیں۔ ان کے ساتھ گرداور واقف خان اور ہمایون اخند سمیت دیگر بھی موجود رہے۔ اتوار کے روز 1386 انکاری والدین کو قائل کر کے پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر 55 والدین کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔ جبکہ 300 مزید انکاری والدین کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے اپنے دفتر سے میڈیا کو بیان دیتے ہوتے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران ریونیو فیلڈ سٹاف اور پولیو کی ٹیموں کے ساتھ گھر گھر جا کر انکاری والدین کو راضی کر رہے ہیں اور اس کے لیے سرکاری چھٹی کے دنوں میں بھی فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پشاور میں زیادہ تر انکاری والدین کو راضی کر کے پولیو کے قطرے پلا دیے گئے ہیں جبکہ 55 مزید انکاری والدین کو جیل بھجوا دیا گیا ہے انھوں نے پشاور کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ آپکے بچے پولیو سے محفوظ رہیں۔ اور پشاور سے پولیو کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes