چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب کاشو ڈکیت گینگ کے 5ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

Published on April 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) مریدکے سے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب کاشو ڈکیت گینگ کے 5ارکان سرغنہ سمیت گرفتار لاکھوں روپے نقدی اسلحہ موٹر سائیکلیں قیمتی موبائل فونز اور مال مسروقہ برآمد تفتیش جاری تھانہ صدر مریدکے پولیس نے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدائیت پر قاسم اور کاشو ڈکیت گینگ کے 5ارکان کو گرفتار کرلیا زیر حراست ملزمان کے قبضے سے 1لاکھ 75ہزار روپے نقدی 5پسٹل گولیاں 3موٹر سائیکلیں 15قیمتی موبائل فون اور 5لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے گرفتار ملزمان میں گینگ وار کا سرغنہ قاسم،عدیل،سبحان،بلال اور نذیر شامل ہیں جو دوران سفر مسافروں اور راہ گیروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے اسکے علاوہ مذکورہ ملزمان مویشی چوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے تھانہ صدر پولیس نے گینگ وار کے خطرناک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme