حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on May 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

index
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے میپکو، پاسپورٹ، نادرا، سوئی گیس کے ادارے بھی حکومتی ہدایات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں یہ بات انہوں نے ضلعی کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےء کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور، ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ،کونسل آفیسر مہر مشتاق احمد، مہر ساجد گھبیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا کہ تمام ادارے اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں زیر سماعت معاملات سے دور رہیں البتہ ان کے مکانوں ، اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ واگزار کرائیں اجلاس کو بتایا گیا کہ اس ماہ فریاد علی سکنہ 4 /ڈبلیو بی وہاڑی ، محمد اشرف فاروق سکنہ 225/ای بی بوریوالا ، حبیب احمد سکنہ 267/ای بی بوریوالا ،پرویز امین سکنہ بلاک 104/بی ایکس ماڈل ٹاون بہاولپور،محمد خالد سکنہ مکان نمبر16گلی نمبر4پی بلاک بوریوالا ،محمد شاہد شریف سکنہ امجد ٹاؤن بوریوالا اور انوار الحق کی کل7درخواستیں موصول ہوئیں جن پر متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes