صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے موقع پرووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ لازمی قرار

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادکے حلقہ پی پی 97جھمرہ ون سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں  اتوار کو منعقد ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پرووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ لازمی قرار دیدیا گیاہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ  17 جولائی کو منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کے موقع پرووٹ ڈالنے کیلئے بیلٹ پیپر حاصل کرنے کی غرض سے اصل قومی شناختی کارڈپیش کرنا ضروری ہوگا جس کے بغیر کسی ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے تمام ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر آتے ہوئے اپنا کمپیوٹرائزڈ اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ ضرور لائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme