کشمیر پاکستان کا حصہ بن چکا ہے اور بہت جلد انڈیا بھی پاکستان میں شامل ہو جائے گا حافظ محمد سعید

Published on May 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

saeed
مانسہرہ ( یواین پی)امیر المجاہدین اورجماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو دولخت کرنے کا اقرار کرنے اور اور بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی منصوبہ سازی کرنے والا و سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والا انڈیا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے،انہوں نے کہا کہ انڈیا نے اپنے کرتوتوں اور انڈین حکمرانوں نے اپنے ہاتھوں غزوہ ہند کی بنیادیں کھڑی کر دی ہیں اور انشاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن چکا ہے اور بہت جلد انڈیا بھی پاکستان میں شامل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ 28مئی1998کو ہونے والے ایٹمی دھماکے دراصل امریکہ و اس کے حواریوں کی غلامی کی نجات کا دن تھا اور اب پاکستان مستحکم،مضبوط ملک ہے،پاکستان نے بغیر امریکی مشاورت کے اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھ کر پوری دنیا کو بتلا دیا ہے کہ پاکستانی باغیرت،باجرات اور اپنے فیصلے کرنے والی قوم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں یوم تکبیر کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل تقریب سے پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کے رہنما بابر سلیم سواتی،تیمور رضا خان،جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ کے امیر ڈاکٹر طارق شیرازی،پیما کے صدر راجہ ایاز،جماعت اہلسنت و الجماعت کے رہنما حافظ ربنواز طاہر،جماعۃ الدعوۃ کے زونل مسؤل عتیق الرحمان چوہان،ابو زرغام اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و ضلع کونسل مانسہرہ کے ممبر ظفر محمود نے حافظ محمد سعید کو روایتی اعزازی پگڑی پہنائی،تقریب میں تحصیل ناظم مانسہرہ خرم خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے خطاب میں انہوں نے امیر المجاہدین حافظ محمد سعید کو یقین دلایا کہ ملک و قوم کی خاطر جب بھی انہوں نے پکارا تو مانسہرہ کے غیور بچے،بوڑھے اور جوان ان کی آواز پر لبیک کہیں گے،یوم تکبیر کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے مزید کہا کہ مسلمان عالم کیخلاف سازشوں کے تانے بانے بننے اور اپنے جال پھیلانے والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں کیونکہ عالم اسلام میں اٹھنے والی تحریکوں نے مسلم امہ کو بیدار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے حواریوں کے ہر محاذ پر شکست ہو چکی ہے اور ان کے عزائم پوری دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں اور انڈیا کی زبان بولنے والا امریکہ اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے اور بلوچستان میں ڈرون حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے،پروفیسر حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دنیا بھر میں دین اسلام کے دشمن مسلم نوجوانوں سے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ جان چکی ہیں کہ غلبہ اسلام کا مقدر ہے، انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب و ثقافت نے طلبہ کے ذہنوں کو متنشر کرکے رکھ دیا ہے، معاشرے میں غیر ذمے دارانہ رحجان کے باعث زندگی کے حقیقی اہداف مخفی ہوکر رہ گئے ہیں اور بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے کیخلاف احتجاج پر براہ راست اوبا ما کی دھمکی پاکستان کے خلاف کھلم کھلا اعلان جنگ ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی دھمکی کے بعد پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطرے میں ہے اس لیے ڈرون حملوں پر وزارت خارجہ کا رسمی احتجاج کافی نہیں اس لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ فرقہ واریت کاخاتمہ اور امت کو متحد کرنا چاہتی ہے۔فرقوں میں تشدداو رپھر قتل کے فتوے اس سے بہت نقصان ہو چکا۔فتنہ تکفیر کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔صلیبیوں و یہودیوں کی سازشوں میں آ کر لوگ استعمال ہو رہے ہیں اور فائدہ وہ اٹھا رہے ہیں، حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ناپاک عزائم کو عالمی سطح پر اجاگر کرے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان میں مزید حملوں کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام کی خاطر جماعۃ الدعوۃ پاکستان نظریاتی و جغریافائی حفاظت کا بیڑہ اٹھاتی رہے گی اور ملک و قوم کے دشمنوں کی سازشوں کو نیست ونابود کیا جاتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy