اجناس کی گریڈنگ اور پیکنگ پر خصوصی توجہ دے کر ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں زیادہ قیمت کے حصول کو ممکن بنائیں زرعی ماہرین

Published on May 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

images
راولپنڈی/ اسلام آباد(یواین پی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے سبزیوں اور پھلوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اجناس کی گریڈنگ اور پیکنگ پر خصوصی توجہ دے کر ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں زیادہ قیمت کے حصول کو ممکن بناسکتے ہیں۔ کاشتکار نہ صرف خوراک سے متعلق مقامی و عالمی قوانین سے آگاہی حاصل کریں بلکہ ان قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنی پیداوار کا صحیح معاوضہ اور صارف کو اعلٰی معیار کی صحت افزاء پھل و سبزیاں فراہم کرکے نہ صرف اپنی معاشی حالت کو بہتر بلکہ ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پیکنگ کا بنیادی مقصد پھلوں اور سبزیوں کی بعد از برداشت زندگی میں اضافہ اور پیداوار کی موزوں طریقہ سے ترسیل و تقسیم ہے۔ غیر معیاری پیکنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات میں بڑا حصہ غیر تسلی بخش کریٹوں / ڈبوں کا استعمال ہے۔ معیاری کریٹ / ڈبے سبزیوں و پھلوں کو متاثر ہونے سے محفوظ رکھنے کے علاوہ تاز گی کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔کریٹ اتنامضبوط ہو کہ اس کے اندر رکھے گئے پھل اور اوپر رکھے گئے کریٹوں کے بوجھ سے متاثر نہ ہوں ۔ جدید پیکنگ کے لئے فائبر گلاس، پلاسٹک، تھرموپور اور سکڑنے والی پلاسٹک استعمال کرنی چاہیے جس سے نقل و حمل کے دوران کم نقصانات ہوتے ہیں ۔ پیکنگ ڈیزائن میٹریل کا انحصار پھل یا سبزی کے وزن، جسامت اور سفر پر منحصر ہوتا ہے۔ پھلوں و سبزیوں کے کاشتکار اپنے مقامی زرعی ماہرین کی معاونت حاصل کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog