پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے زیر اہتمام پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ٹریننگ کا آغاز آج سے ہو گا

Published on May 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

index
جھنگ (شفقت سیال)تفصیلات کے مطا بق دوسرے شہر وں کی طرح جھنگ میں بھی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے زیر اہتمام پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی دو روزہ ٹریننگ کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری ریسکیو سیفٹی آفیسراصغری پروین کو سونپی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرڈ اکٹرطارق سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات اور کرائم کی صورت حال کے پیش نظر تمام اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداداور ریسکیو کی تمام تر ٹریننگ دینا نہایت ضروری ہے تا کہ کسی بھی نا خوشگوارواقعہ میں متاثرہ افرادکو جلد از جلدمدد پہنچائی جا سکے انہوں نے اس بات زور دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار ٹریننگ میں اپنی شرکت کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy