لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش، موسم خوشگوار

Published on May 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments

05
لاہور (یو این پی)ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ابر رحمت برس پڑا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور اور گردونواح میں بھی آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گجرات، سیالکوٹ، ڈسکہ، گوجرانوالہ اور مریدکے سمیت کئی علاقوں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور اور گردونواح میں بھی آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ اس سے قبل اسلام آباد اور گردونواح میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری سےموسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes