ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی تنظیم نوجلد مکمل کرلی جائے گی محمد زکریا 

Published on September 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

اوکاڑا(یو این پی) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی تنظیم نوجلد مکمل کرلی جائے گی ،صوبہ پنجاب میں زیادہ تر اضلاع کی تنظیم کو مکمل کرلیا گیا ہے ، چند دنوں میں اضلاع، ڈویژن کی تنظیم نو کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ صوبائی عہدیداران کے لیے تنظیم سازی میں پنجاب بھر کے ہر علاقے کو نمائندگی دی جائے گی ، تنظیم کے صوبائی عہدیداران لاہور ، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرواں والا اورراؤلپنڈی ڈویژن کے مختلف اضلاع سے ہوں گے ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ پنجاب کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد زکریا اور عابد حسین مغل نے تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقد اجلاس میں کیا ۔ دونوں راہنماوں نے کہاکہ مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی کے احکامات کی روشنی کے مطابق تنظیم سازی کو مکمل کیا جا رہا ہے، تنظیم سازی کے فوری بعد اپنے مطالبات کو لے کر وفاقی اور صوبائی حکومیت کے پاس جائیں گے ۔ صوبائی حکومت علاقائی صحافیوں کے تمام مطالبات کو فوری طور پرپورا کرے ، ماضی میں حکومت نے علاقائی صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ وعدہ خلافی کی ہے ، اب علاقائی صحافی کسی صورت ایسا مذاق برداشت نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes