پنجاب بھر کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں شیشہ اور حقے کا استعمال ممنوع قرار دیدیا گیا

Published on June 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

4
لاہور(یو این پی)پنجاب بھرکےہوٹلوں اورریسٹورنٹس میں شیشہ اورحقے کااستعمال ممنوع قرار دے دیا گیا سیکرٹری داخلہ نے دفعہ ایک سوچوالیس نافذکرتے ہوئے خلاف ورزی پرکارروائی  کی ہدایت کردی۔تفصیلات کےمطابق  محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب بھر میں شیشہ اورحقے کی عوامی مقامات،پارکس  اور  ہوٹلوں میں پینے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔محکمہ کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے پابندی کانوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،حکام کے مطابق پابندی پر یکم جون سے عملدرآمدشروع ہوگیا ہے جو اکتیس جولائی تک جاری رہےگا۔ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اخباروں میں اشتہارات بھی دیے جائیں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق شیشہ پینے سے نوجوان نسل موذی امراض میں مبتلاہورہی ہے جس کو بچانے کےلیے پابندی عائد کی گئی ہے ۔ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی حکومت پابندی پر عملدرآمدکےلیے فوری طورپرٹیمیں تشکیل دےکر کارروائی کرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes