گوجرہ،یلوے اسٹیشن اپنی زبوں حالی اور ارباب اختیار کی بے حسی کی تصویر بن گیا

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 731)      1 Comment

index
میٹھے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں ریلوے حکام کے ساتھ ساتھ مقامی انتطامیہ بھی بے بس مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا
گوجرہ(یواین پی) کا ریلوے اسٹیشن اپنی زبوں حالی اور ارباب اختیار کی بے حسی کی تصویر بن گیا ، ریلوے اسٹیشن کی عمارت اڑھائی دھائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، ریلوے اسٹیشن پر میٹھے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں ریلوے حکام کے ساتھ ساتھ مقامی انتطامیہ بھی بے بس مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ،بارہا مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا کوئی عمل نہیں ہوا ،اسٹیشن ماسٹرمحمد اعظم ۔تقریباً 12 سال قبل عمارت کی خستہ حالی کو دیکھ کر خطرناک قرار دے دیا گیا مذکورہ عمارت کسی وقت بھی کوئی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ۔محکمہ ریلوے کے زوال کے ساتھ ہی ریلوے اسٹیشن کی ٹوٹ پھوٹ اور بربادی میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا گیا ۔اب پلیٹ فارم اور ملحکہ کواٹرز،فرش ،مسافر خانہ،ٹکٹ گھر سمیت دیگر دفاتر بھوت بنگلوں کے مناظر پیش کر رہے ہیں ۔اہم بات یہ ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر میٹھے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں جس سے مسافروں خصوصاً بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے مقامی ریلوے انتظامیہ نے اور مخیر حضرات نے پانی کے کولر تو لگوا دئیے مگر میٹھے پانی کا مسئلہ ابھی تک جوں کا توں ہے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کو بھی بارہا تحریری آگاہ کیا مگر ریلوے اسٹیشن پر پانی کا انتظام نہ ہو سکا۔ ریلوے اسٹیشن پرکہیں بھی مسافروں کے لئے خصوصاً مستورات کے لئے بیت الخلاء بھی دستیاب نہیں پلیٹ فارم اور اس کے اردگردکوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار سنجیدہ سوچ اور دیانتدار بیوروکریسی کے ذریعے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر و ترقی اور مناسب حکمت عملی سے ناصرف مسافروں کوسفری سہولتیں فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ ۔ریلوے اسٹیشن گوجرہ کی خطرناک قرار دی گئی عمارت کو فوری طور پر گرا کر اور مناسب مرمت سے کام چلانے کے لئے فوری اقدمات کرتے ہوئے یہاں میٹھے پانی کا بھی انتظام کرے۔

Readers Comments (1)
  1. Tahir Saleem says:

    Good work UNP





Weboy

Weboy