عوامی فلاح و بہبود کے ایک ارب29کروڑ روپے سے زائد مالیت کے382منصوبے مکمل کر لئے چودھری ارشاد احمد ارائیں

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments

bure
بورے والا(یواین پی)چیئر مین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وہاڑی چودھری ارشاد احمد ارائیں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے ایک ارب29کروڑ روپے سے زائد مالیت کے904منصوبوں میں سے 382منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ بعض منصوبوں پر ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات کو فوری دور کیا جائے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی سی او علی اکبر بھٹی، ایم این ایز چودھری نذیر احمد ارائیں ، سید ساجد مہدی سلیم ، طاہر اقبال چودھری،ممبران صوبائی اسمبلی محمد نعیم اختر خان بھابھہ، میاں عرفان دولتانہ ، مسز شمیلہ اسلم کے علاوہ میاں ثاقب خورشیدکے نمائندہ میاں آصف خورشید ، ای ڈی او فنانس رانا سلیم احمد ، ای ڈی او ورکس خواجہ محمد صادق، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی، ڈی او پلاننگ مظفر خان ، ڈی او بلڈنگ زاہد اشفاق ڈائریکٹر پلاننگ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان محمد اسلم ، ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری ارشاد احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے فلاحی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے منصوبوں کی پائیدار تعمیر متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے جس سے چشم پوشی ناقابل معافی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں جاری مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تعمیراتی منصوبوں پر اب تک 92کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ ان منصوبوں کو 30جون تک یقینی طور پر مکمل کیا جائے انہوں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ جائزہ رپورٹ تیار کرتے وقت ورک ان پراگریس کی بجائے حقیقی صورتحال سے آگاہی دی جائے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے نقائص کا جائزہ لے کر انہیں دور کرانا تعمیراتی اداروں کی ذمہ داری ہے جن منصوبوں پر ناقص میٹریل کے استعمال کی نشاندہی اراکین اسمبلی نے کی ہے ان پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ان نقائص کو دور کرایا جائے اور آئندہ افسران منصوبوں کا خود بھی معائنہ کریں اجلاس میں ممبران اسمبلی نے فنڈز کی فراہمی کے باوجود میپکو کے شعبہ کنسٹرکشن کی طرف سے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا جس پر طے پایا کہ جلد ہی اس سلسلہ میں صرف میپکو حکام سے میٹنگ کر کے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل روکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes