محکمہ زراعت پنجاب کی کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری

Published on July 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کے کاشتکار زیادہ بارشوں کی صور ت میں کھیتوں سے پانی شفٹی پمپ کی مدد سے نکاسی کریں تاکہ اضافی پانی کھیت میں زیادہ دیر کھڑا نہ رہے۔جڑی بوٹیوں کا موثر تدارک کیا جائے ۔وتر آنے پر ہاتھ سے گوڈی کریںاو ر ہل چلائیں یا شیلڈ چڑھا کر بوقت ضرورت گلائیفوسیٹ بحساب 1500 سے 2000 ملی لیٹر فی100 لٹر پانی سپرے کریں۔بارش کے بعد یوریا 2 کلو گرام+ پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام+بوریک ایسڈ(17 فیصد)300 گرام+ زنک سلفیٹ(33فیصد)250گرام اور میگنشیم سلفیٹ300گرام کو100لٹر پانی میں حل کر کے ہفتہ کے وقفے سے دوبار سپرے کریں۔بارش کے بعد ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کپاس کے پودوں کے مرجھاو¿ کے لئے سلفر(80 فیصد) بحساب 3 کلوگرام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔کاشتکار سفید مکھی کے میزبان پودوں کی تلفی بھی یقینی بنائیں۔کپاس کے کاشتکار آدھی بوری سلفیٹ آف پوٹاش + آدھی بوری یوریا فی ایکڑ 15 دن کے وقفے سے دوبار استعمال کریں۔کپا س کے پودوں کے اردگرد پائی جانے والی ملی بگ کے میزبان پودوں کی تلفی یقینی بنائیں اور ملی بگ سے متاثرہ کپاس کے پودوں کو اُکھا ڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈال کر کھیت کے باہر زمین میں دبا دیں۔کپاس کے دیگر ضرررساں کیڑوں کی تلفی کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔کپاس کے کاشتکار حیاتیاتی کنٹرول کے لئے کرائیسوپرلا اورٹرائیکو گراما کے کارڈ بحساب20 کارڈ فی ایکڑ لگائیں۔اس کے علاوہ گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے 8 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں اور کیپسول کو15 دن کے وقفے سے تبدیل کریں۔گرے ہوئے پھولوں اور ڈوڈیوں کو زمین میں دبا دیں کیونکہ اگر اس پر گلابی سنڈی کا حملہ ہوگا تولاروے کی تلفی ہو جائے گی۔کاشتکار کپاس پر سپرے ترجیحاًشام کے وقت کریں اور ایک ہی گروپ کی زہروں کو بار بار سپرے نہ کریں۔کپاس کی چُنائی کرتے وقت صفائی کو مدِ نظر رکھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题