سندھ اسمبلی : نئے قائد ایوان کیلئے ووٹنگ آج‘ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مدمقابل

Published on July 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

2
کراچی (یو این پی)سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کے درمیان آج قائد ایوان کے لیے مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں نئے وزیراعلیٰ کا تاج کس کے سر پر سجے گا فیصلہ آج کو ہوگا۔ نئے وزیراعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی سندھ اسمبلی میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جمع کروائے گئے جس کے بعد ان کی جانچ پڑتال کا عمل پانچ بجے سے چھ بجے تک جاری رہا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ کے لیے دو فارمز جمع کروائے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ پروپوزر اور سینئر وزیر نثار کھوڑو مراد علی شاہ کے سیکنڈر ہیں۔ مراد علی شاہ کی کورننگ کے لیے جام مہتاب ڈھر اور سکندر میندرو نے بھی کاغذات جمع کروائے۔ پیپلز پارٹی کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان میدان میں ہیں۔نئے قائد ایوان کے لیے مجموعی طور پر 5 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔ جمعہ کو طلب کئے گئے سندھ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں نئے قائد ایوان کے لیے چناو ہوگا۔چناو کے بعد نئے قائد ایوان کو اعتماد کا ووٹ بھی اسی دن لینا ہو گا جس کے بعد نئے وزیراعلیٰ گورنر ہاوس میں عہدے کا حلف لیں گے۔ ایم کیوایم نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کااظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog