اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر میں آٹھ رمضان بازار لگانے کے انتظامات مکمل ہیں ڈی سی او جھنگ شوکت علی کھچی

Published on June 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

Dc
جھنگ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران صارفین کو معیاری اور سستے داموں کھانے پینے کی اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر میں آٹھ رمضان بازار لگانے کے انتظامات مکمل کرکے فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے فوارہ چوک ذیل گھر میں لگائے گئے رمضان بازارکے معائنہ کے دوران کہی۔ ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ راشدہ یعقوب شیخ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک اوراسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او شوکت علی کچھی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے ثمرات کوعام آدمی تک پہنچانے کیلئے افسران شانہ بشانہ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ چور بازاری اور بے جا مہنگائی کے مرتکب عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا اورملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کے مشن کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔ڈی سی او شوکت علی کھچی نے رمضان بازار کا تفصیلی معائنہ کے دوران اشیائے خوردونوش کے معیار، وزن اور قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صارفین کی شکایات اور تجاویز کو نہایت غور اور اطمینان سے سنیں اور ان پر ہرممکن حد تک عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی او نے سپیشل پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ سستے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کرنے کیلئے باقاعدگی سے متحرک رہیں اور عوامی استحصال میں ملوث گرانفروشوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کر کے اس مہم کے کامیاب نتائج عوام کو فراہم کریں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ صارفین کی سہولت کیلئے باتھ روم ، سایہ اور فری پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes