رمضان المبارک میں ہمیں اپنے ساتھ ساتھ سب مسلمانوں کا خیال رکهنا چاہیے قصیر خان پتافی

Published on June 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 741)      No Comments

ptجدہ( بیورو چیف یو این پی زکیر احمد بهٹی )اوورسیز اینڈ پاکستانی جرنلسٹس فورم  کے چیئرمین جناب قصیر خان پتافی نے یو این پی انٹر نیشنل نیوزایجنسی  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اس پاک ماہ رمضان المبارک میں  ہمیں  اپنے گهر والوں کے ساتھ ساتھ  کمیونٹی کے ان لوگوں کا بهی خیال رکهنا چاہیے  جو غریب اور متوسط طبقے کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں  آج اس دور میں  جہاں  ہر چیز  عوام کی پہنچ سے باہر ہے  قصیر خان پتافی نے اوورسیز اینڈ پاکستانی جرنلسٹس فورم کی  مرکزی قیادت  جن میں  صدر میڈم فرح ناز صاحبہ سئینر نائب صدر سید کمال حسین شاہ جنرل سیکریٹری اظہار خان نیازی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری زکیر احمد بهٹی اور تنظیم کے تمام اراکین سے درخواست کی ہے کہ اس پاک ماہ رمضان المبارک میں  ہمیں  سب کا خیال رکهنا ہے ہم زیادہ  نہیں  تو اپنے اردگرد کے ایک دو گهروں  کی  ذمہ داری قبول کر لیں تو  ہمارا  معاشرہ  درست ہو سکتا ہے تمام  برائیاں ختم ہو سکتی ہے اوورسیز اینڈ پاکستانی جرنلسٹس فورم تنظیم  بننے کا جو ہم نے  خواب  دیکها ہے ان کے اصول کا یہ سب سے پہلا  پہلو ہے کہ ہم ہر انسان  کی مدد کریں اگر اللہ تعالیٰ  کی پاک ذات  ہمیں  دے رہی ہے تو ہمیں  اللہ تعالیٰ  کی راہ میں خرچ بهی کرنا  چاہیے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog