محرم الحرام میں بھی امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں عدیل حسین چانڈیو

Published on August 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو نے کہا ہے کے ٹھٹہ ہمیشہ مذہبی رواداری کا گہوارہ رہا ہے تمام مذہبی و سماجی تہوار امن وامان کے ساتھ منزلِ مقصود پر پہنچتے رہے ہیں تاہم ٹھٹہ پولیس اس محرم الحرام میں بھی امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں سابقہ تجربات کی روشنی و مذہبی رہنماؤں کے نشاندہی کردہ مسائل اور حالاتِ حاضرہ کو مدِ نظر نظر رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ضلع بھر میں (32) مرکزی امام بارگاہیں ہیں جن میں سے (4) انتہائی حساس اور (28) نارمل ہیں، محرم الحرام کے عاشورے میں (58) ماتمی جلوس برآمد ہونگے جن میں سے (14) انتہائی حساس، (13) حساس، (31) نارمل قرار دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ ( 260) مجالس قائم کی جائیں گیں ہیں جن میں (39) انتہائی حساس، (38) حساس اور (183) نارمل قرار دی گئیں ہیں اس کے علاوہ مجالس شام غریباں کا تعداد ٹوٹل (10) ہیں جن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہےمحرم الحرام کے دوران ٹھٹہ پولیس کے (994) پولیس افسران و جوان* اپنے فرائض سرانجام دینگے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ سمیت (112) پولیس افسران (139)ہیڈ کانسٹیبل اور (743) کانسٹیبل اور (35) موبائل گاڑیاں اور (40) فائٹرس بھی شامل ہیں۔ جبکہ سندھ رینجرز کے افسران و جوان اور موبائل گاڑیاں بھی پولیس کی معاونت کیلئے حاضر ہونگے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی پولیس پلاٹونز بھی ہیڈ کوارٹرز میں ریزرو کی گئی ہیں خواتین کی مجالس میں لیڈیز پولیس اہلکار اور رضاکار مقرر کی جائیں گی کانٹیجینسی پلان کے مطابق تمام امام بارگاہوں،مساجدوں مدارس و حساس جگہوں سمیت جلوسوں کی گذرگاہوں اور تمام مجالس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی کڑی نگرانی کیلئے سادہ لباس اہلکار بھی مقرر کیے گئے ہیں سی سی ٹی وی اور وڈیو رکارڈنگ کے ذریعے تمام حرکات پر نظر رکھی جائے گی جناب ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق متعلقہ پولیس افسران نے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ بھی لیا اس سلسلے میں متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گٸی ہیں۔شہری کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک نقل وحرکت دیکھنے کی صورت میں فی الفور متعلقہ تھانہ مدد گار بیس 15 یا 0298920113، 0298920136 پولیس کنٹرول روم پر رابطہ کر سکتے ہی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog