پاکستانی نژاد کینیڈین صوبے انٹاریو کا اٹارنی جنرل مقرر

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 624)      No Comments

555
ٹورانٹو- کینیڈا (یو این پی) پاکستانی نژاد کینیڈین کو کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے کا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ کراچی ، پاکستان میں پیدا ہونے والے بیالیس سالہ یاسر نقوی کا تعلق انٹاریو صوبے کی حکمران جماعت لبرل پارٹی سے ہے۔ وہ پندرہ برس کی عمر میں 1988 ء کے دوران اپنے والدین کے ہمراہ کینیڈا ہجرت کر گئے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ وکیل ہیں۔ کینیڈین کمیونٹی کی خدمات اور سیاست کے میدان میں یاسر نقوی کو کئی اعزاز حاصل ہیں۔ وہ 2007 ء میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے رکن بنے اور اس کے بعد مسلسل جیت سے ہمکنار ہوتے آئے ہیں۔ کینیڈا کے دارالحکومت ٓاٹوا سے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے یاسر نقوی اس سے قبل وزیر محنت اور وزیر تحفظ کمیونٹی و جیل خانہ جات اور گورنمنٹ ہاوس کے لیڈر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ کسی پاکستانی کیلئے اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یاد رہے کہ انٹاریو صوبے کی آبادی بارہ کروڑ کے لگ بھگ ہے اور اسی صوبے میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ یاسر نقوی اٹارنی جنرل کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ ہاوس کے لیڈر کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy