شام کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کر تے ہیں، چین

Published on November 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

فلسطین اسرائیل تنازعہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، چینی مندوب
اقوام متحدہ (یواین پی)اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے شام میں سیاسی اور انسانی مسائل پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین بیرونی طاقتوں کی شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور شام کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کرتا ہے۔منگل کے روزگینگ شوانگ نے کہا کہ کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے فلسطین اسرائیل تنازعہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور شام اسرائیل سرحد پر بھی حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے تما م متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں اور علاقائی سلامتی کا خیال رکھیں ۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ خطے سے باہر کے ممالک بالخصوص بڑی طاقتیں معروضیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھیں گی اور صورتحال کو بہتر کرنے میں تعمیری کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب صورتحال کشیدہ کرنے سے روکنے کا مطالبہ اور دوسری جانب کشیدگی کو بڑھانے والا کام نہیں کرنا چاہیے ۔گینگ شوانگ نے کہا کہ شام میں انسانی مسائل پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔چین اقوام متحدہ اور شامی حکومت کی مثبت بات چیت کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتا ہے ، تاکہ شام کی خودمختاری اور شامی حکومت کی قیادت کے مکمل احترام کی بنیاد پر سرحد پار انسانی امداد کے نئے انتظامات کو نافذ کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes