رواں سال مون سون کے موسم میں پھول دار پودوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ محکمہ زراعت

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

images
راولپنڈی/ اسلام آباد(یواین پی)رواں سال مون سون کے موسم میں پھول دار پودوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق فلوری کلچر اینڈ لینڈ سکیپنگ کے ماہرین نے تمام سٹیک ہولڈرز اور بالخصوص کٹ فلاورز کے پیداواری کاشتکاروں کو بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موجودہ سال مون سون کی بارشیں زیادہ ہونے کی توقع ہے لہٰذا کاشتکار اپنے کھیتوں میں پانی کے نکاس کو بہتر سے بہترین بنائیں۔ گرین ہاؤس کے لیول کو اونچا کریں تا کہ باہر سے پانی گرین ہاوس میں داخل نہ ہو سکے۔ پھولوں کی تمام پنیری اور ایسے پودے جن کو پانی سے نقصان ہو سکتا ہے انہیں اونچی جگہوں پر منتقل کر کے نقصان سے بچائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog