سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے گھر کے قریب دھماکہ ٗ ایک شخص زخمی

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments
news-1466057836-3305
مردان(یو این پی) صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کے گھر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایس پی آپریشنز مردان سفی اللہ گنڈا پور کے مطابق سابق وزیراعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی کے گھر کے قریب اکبر پھاٹک پر ٹریفک پولیس چوکی میں لگی چھتری میں رات میں کسی وقت بم نصب کیا گیا تھا ٗمذکورہ چھتری کو ٹریفک پولیس اہلکار دھوپ سے بچنے کیلئے استعمال کرتے تھے ۔دھماکے کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوا، جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) مردان منتقل کردیا گیا۔ایس پی آپریشنز کے مطابق واقعہ میں 500 گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے علاقے کو سیل کردیا گیا۔یاد رہے کہ امیر حیدر خان ہوتی کو فروری 2013 میں بھی مردان کے قریب خود کش حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔امیر حیدر خان ہوتی کے قافلے پر ولی خان یونیورسٹی کے باہر اْس وقت خود کش حملہ کیا گیا جب وہ مردان کے علاقے پیرانو ڈاگہ میں ایک جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔حملے میں امیر حیدر خان ہوتی سمیت قافلے کے تمام افراد محفوظ رہے تھے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes